Saturday 29 March 2014

بم ڈسپوزل یونٹ نے مصری شاہ میں سکریپ کے گودام سے ملنے والے چار دستی بم اور 13 بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دی۔ بتایا گیا کہ سہیل نامی شخص کے گودام سے چار دستی بم اور 13 بارودی سرنگیں برآمد ہونے پر بم ڈسپوزل یونٹ کو اطلاع دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر انہیں ناکارہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے گودام کے مالک سہیل کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ گودام کے مالک نے بتایا کہ اس نے افغانستان سے سکریپ کا کنٹینر منگوایا تھا جس میں دھماکہ خیز مواد بھی شامل تھا۔ بم ڈسپوزٹ یونٹ کے مطابق اگر اس سامان کو بھٹی میں ڈال دیا جاتا تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا تھا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے مصری شاہ میں واقع سکریپ کے گوداموں میں سرچ آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN