Tuesday, 11 March 2014

عرب لیگ نے اسرائیل کو ’یہودی ریاست‘ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطا بق عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں منعقدہ اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک قرارداد میں اسرائیل کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے کہ فلسطین اسرائیل کو ’یہودی ریاست‘ کے طور پر تسلیم کرے۔دوسری طرف لیگ کے سربراہ نبیل العربی نے کہا کہ اسرائیلی مطالبہ امن مذاکرات کے لئے طے شدہ فریم ورک سے ہٹنے کے مترادف ہے۔ قرارداد میں اسرائیل و فلسطین کے تنازع سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اور عالمی مبصرین پر مبنی ’کوارٹٹ‘ کے کردار کا بھی دوبارہ جائزہ لئے جانے کا کہا گیا ہے، جو قرارداد کے مطابق تاحال مکمل طور پر امن قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ مصری دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ عرب لیگ کے اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران لیگ کے سربراہ نبیل العربی نے عرب ریاستوں پر زور دیا کہ وہ یہودی ریاست کو تسلیم کیے جانے کے اسرائیلی مطالبے کے خلاف پختہ قدم رہیں۔ انہوں نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ اِس کے ذریعے امن مذاکرات کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کر رہا ہے۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN