Tuesday 11 March 2014

قائمہ کمیٹی نے پاکستان میں وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے انکے سعودی عرب دورے کابندوبست کیا جائے تاکہ وہ سعودی عرب کی جیلوں میں پاکستانیوں کی حالت زار جیلوں کا دورہ کرکے پاکستانیوں کی حالت زار دیکھ سکیں ۔پاکستان کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے نوائے وقت کو بتایا کہ قائمہ کمیٹی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے افراد شامل ہیں وہ پاکستان سعودی تعلقات سے نابلد ہیں،، نیز سعودی عرب کی جیلوں کا دورہ سعودی قوانین میں دخل دینے کے برابر ہے پاکستانیوںکی دیکھ بھال کیلئے یہاں قونصیلٹ اور سفارت خانہ موجود ہے ۔ اگر کوئی شکائت ہے تو اس ڈیوٹی پر معمور افراد جواب دہ ہیںوزارت خارجہ سفیر پاکستان کو پاکستان طلب کرکے قائمہ کمیٹی کے سامنے تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیںنہ کہ سعودی عرب آکر سعودی قوانین میں مداخلت کریں قائمہ کمیٹی میں جدہ کے سکول کی برطر ف پرنسپل بھی ہیں جو سعودی اقامہ پر ہیں ۔ سعودی عرب کی جیلوں میں پاکستانیوں سمیت تمام ممالک کے وہ لوگ موجودہیں جنہوں نے خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے اصلاح احوال اور معافی سے فائدہ نہیں اٹھایا اور اب تک سعودی عرب میں موجود ہیں تحقیقی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں عارضی جیلوں میں کھانے پینے کا بہترین انتظام ہے جو سعودی حکام فراہم کررہے ہیں نیز تمام ممالک کے متعلقہ سفارت خانوں کے نمائندے وہاں اپنے ممالک کے لوگوں کی دیکھ بھال اور کاغذات مکمل کرتے ہیں اسوقت مکہ المکرمہ جدہ کی جیلوں میں تین ہزار کے لگ بھگ غیرقانونی پاکستانی موجودہیں نوائے وقت کے استفسار پر جدہ میں پاکستانی قونصیلٹ کے نمائندے نے بتایا کہ پاکستان قونصیلٹ کے چار افراد مستقل ان جیلوںمیں سعودی حکام سے رابطے میںہے اور سعودی مکمل ہونے پر پاکستانیوںکو وطن جانے کیلئے کاغذات فراہم کرتے ہیں ، گزشتہ دنوں قونصیلٹ میں پاسپورٹ کے اجراء کے متعلق شکایات تھیں جنہیں اب دور کردیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN