Monday, 10 March 2014

ایک برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے سعودی عرب کے فرمان روا شاہ عبد اللہ کی چار بیٹیاں جدہ کے محل میں تیرہ سال سے قیدی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ شہزادیوں نے رہائی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔ برطانوی اخبار کو موصول ہونے والی ای میلز کے مطابق شاہ عبد اللہ کی دو بیٹیوں بیالیس سالہ سحر اور تینتالیس سالہ جا وہر کا کہنا ہے انہیں جدہ کے شاہی محل میں ان کی مرضی کے خلاف رکھا گیا ہے جبکہ دو اور بہنوں انتالیس سالہ ہالہ اور اکتالیس سالہ ماہا کو جدہ کے ایک دوسرے محل میں رکھا گیا ہے۔ ای میل کے مطابق انہیں گھر میں مکمل طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق شہزادیوں کی ماں العنود الفیا ض جو شاہ عبد اللہ سے طلاق لے چکی ہیں انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم سے متعدد بار اپیل کی ہے ان کی بیٹیوں کو بازیاب کرایا جائے۔ سابق سعودی خاتون العنود الفیا ض کی یہ درخواست خواتین پر تشدد کے خلاف خصوصی نمائندہ راشدہ منجو کو بھیجی جائے گی۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN