Monday 31 March 2014

شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ نے گزشتہ روز غیرمعمولی فیملی فوٹو جاری کئے ہیں جن میں نوزائیدہ بچے کے پہلے غیرملکی دورے سے قبل اس جوڑے کو آٹھ ماہ کے بیٹے پرنس جارج کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ ڈیوک آف کیمبرج جو تخت شاہی کے وارث ہونے میں دوسرے نمبر پر ہیں، کی اپنی اہلیہ اور بیٹے کیساتھ تصویر اتاری گئی ہے جس میں انہیں لندن میں کینسٹن پیلس کے اپنے اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ 32 سالہ مسکراتی ہوئی ڈچز نے جارج کو اپنے گھٹنے پر اٹھا رکھا ہے جبکہ نومولود نے اپنی توجہ اپنے خاندانی پالتو کتے لپو کی طرف مبذول کررکھی ہے جو کہ ہسپانوی نسل کا ایک سیاہ رنگ کا ایک پالتو کتا ہے جسے ڈیوک کی گود میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN