Monday 31 March 2014

پاکستان ایران گیس منصوبہ کا معاملہ نہ صرف کھٹائی میں پڑ گیا بلکہ اسے مکمل طور پر ’’دفن‘‘ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں کیونکہ حکومت سعودی عرب کو ناراض نہیں کرنا چاہتی اس کی بجائے ایل این جی کے منصوبے پر حکومت نے توجہ مرکوز کرلی ہے اور رواں سال نومبر میں اسکی درآمد شروع ہو جائے گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایران پر اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے پاکستان ایران گیس منصوبہ پر پیش رفت نہیں ہورہی۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی تین بار ایل این جی درآمد کرنے کی کوشش کی لیکن سپریم کورٹ نے بدعنوانی کی وجہ سے یہ کام رکوا دیا۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان، ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر 2009ء میں دستخط ہوئے تھے سابق حکومت نے اس پر کوئی پیش رفت نہیں کی۔ جب تک ایران کیخلاف پابندیاں ختم نہیں ہوتیں منصوبہ پر کام آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے تیل و گیس کی تلاش کیلئے تین پالیسیاں دیں لیکن ایک پر بھی عمل نہیں کیا گیا حکومت نے 2012ء کی پالیسی میں ترمیم کی ہے اور اس پر عمل ہورہا ہے۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN