Saturday, 22 March 2014

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے میچ پر 25 ارب روپے کا سٹہ لگایا گیا۔ بکیوں کی جانب سے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا گیا تھا۔ کراچی میں کریک ڈاؤن کے دوران حنیف سوزوکی کی گرفتاری کے بعد شہر قائد میں سٹے کے بڑے سیٹ اپ کو دھچکا لگا۔ بیشتر بکیوں نے لاہور کا رُخ کرکے وہاں ڈیرے ڈال لئے جہاں گرین ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن کے علاقے جوئے کا گڑھ ہیں۔ راولپنڈی اور فیصل آباد میں بھی جواء کھیلا گیا۔ امت کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہروں دہلی اور ممبئی کے مضافاتی علاقے بھی جوئے کا گڑھ ہیں جبکہ گجرات اور راجستھان جوئے میں سرفہرست ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 25 ارب روپے سے زائد کا جوا کھیلا گیا۔ کراچی میں حنیف سوزوکی نے 9 اہم مقامات پر جوئے کے اڈے بنا رکھے تھے۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN