Thursday 27 March 2014

سابق امریکی سفارتکار اور لندن میں قائم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار سٹرٹیجک سٹیڈیز کے سکالر مارک فٹز پیٹرک نے کہا ہے کہ مغربی طاقتوں کو چاہئے کہ وہ پاکستان سے خطرات سے نمٹنے کیلئے بھارت کی طرح پاکستان سے بھی نیوکلیئر ڈیل پر مذاکرات کریں۔ اپنی کتاب میں انہوں نے کہا پاکستان نے نیوکلیئر ہتھیاروں کے تیزی سے بڑھنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 2020ء تک ان ہتھیاروں کی تعداد 200 ہوجائیگی۔ انہوں نے کہاکہ وقت آ گیا ہے کہ بھارت کی طرح پاکستان کو بھی تعاون پر مبنی نیوکلیئر ڈیل کی جائے۔ انہوں نے پاکستان کو ذمہ دار جوہری ریاست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر ڈیل کے بدلے پاکستان سے فیزائل میٹریل اور سی ٹی بی ٹی پر بھی بات کی جائے۔ انہوں نے کہا ہے ایسا منظرنامہ کہ انتہاپسند نیوکلیئر ہتھیاروں پر قبضہ کرلینگے۔ بات کو بڑھا چڑھا کر کرنے والی بات ہے۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا کہ پاکستان، سعودی عرب کو ایٹمی ہتھیار دیگا کیونکہ وہ کسی پڑوسی سے جنگ مول نہیں لینا چاہتا۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN