Saturday 29 March 2014

برطانیہ کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کی تعداد میں گذشتہ دو دہائیوں سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔برطانوی اخبار دی انڈیپینڈینٹ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مذہب اسلام پر تنقید کر نے والوں کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہاہے اور غیر مسلم اسلام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔برطانیہ کے وزارت انصاف کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق برطانو ی جیلوں میں گذشتہ 20 برسوں سے مسلمان قیدیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ان قیدیوں کی تعداد 12ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔اس اعداد و شمار کے بعد بر طانوی حکومتی انتظامیہ سے کہا گیا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرے کہ آیا ان قیدیوں کے ساتھ پولیس اور عدالت کی جانب سے کیسا سلوک کیا جارہا ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق بر طانیہ میں مسلمانوںکی 4.7نمائندگی ہے۔ برطانیہ میں مسلمان قیدیوں کے تنظیم کے ترجمان میزان الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام فوبیا اورنسلی امتیاز کی وجہ سے مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اسلامی ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق 2001سے دنیا میں دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے بعد مغربی ممالک میں مسلمانوں کے ساتھ نا مناسب رویہ رکھا جارہا ہے۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN