امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی نے سب کی خبر رکھنے کے لیے معلومات چوری کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔جس میں عوام کے علاوہ رہنماوں پربھی خوب نظر ہے۔امریکا کا خفیہ ادارہ نیشنل سیکوریٹی ایجنسی، این ایس اے جاسوسی میں بازی لے گیا۔ گزشتہ ایک دہائی سے فون کالز اور کمپیوٹرڈیٹا چوری کررہاہے۔جس میں حریفوں کے ساتھ ساتھ حلیف بھی شامل ہیں اورہر روز ایک نئے ملک کا نام سامنے آجاتا ہے۔ایسے میں امریکی کے ہاتھوں نہ عوام آزادہیں ، نا حکمران محفوظ،تازہ ترین انکشاف سامنے آیا ہے اسپین کے بارے میں۔ سال 2012 میں صرف ایک ماہ کے دوران عوام کے تقریبا 6 کروڑموبائل فون کالز کی معلومات چوری کی گئیں۔اس سے قبل اٹلی ، فرانس،میکسیکو اور برازیل سمیت 35 ملکوں کا ڈیٹا بھی چرایاجاچکا ہے۔اب ایسا کرو گے تو کون دوست رہے گا؟؟امریکا نے تسلیم کیا ہے کہ اتحادیوں کی جاسوسی پر،یورپ سے تعلقات میں تناوٴ پیدا ہوا ہے۔وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح کے ماہرین کا گروہ خفیہ معلومات اور مواصلات کی ٹیکنولوجی کا جائزہ لے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق جائزے میں ماہرین دیکھیں گے کہ عوام کا اعتماد کیسے برقرار رکھ سکتے ہیں، نگرانی کے پروگرام ہماری خارجہ پالیسی پر کیا اثر ڈالتے ہیں اور خاص طور پر ایسے دور میں جب زیادہ سے زیادہ معلومات تک عوام کی رسائی ممکن ہے۔لیکن یہاں ایک سوال اٹھتا ہے کہ جب یورپ امریکی ایجنسیوں سے نہ بچ سکا ، تو پاکستان کے عوام ہوں یا حکمران ان کی معلومات اور ڈیٹا امریکا سے کس حد تک محفوظ ہیں؟؟جاسوسی سے متعلق انکشافات کا سہرانیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سابق کانٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن کے سر ہے ، جو ان دنوں روس میں عارضی سیاسی پناہ لیے ہوئے ہے
Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment