Monday, 28 October 2013

ایم این اے سمیرا ملک کی نااہلی کا فیصلہ سن کر ان کا حامی دل برداشتہ ہوکردنیاسے چل بسا۔سمیرا ملک کا حمایتی کانسٹیبل محمد ریاض جعلی ڈگری کیس میں سمیرا ملک کے خلاف

مسلم لیگ ن کی ایم این اے سمیرا ملک کی نااہلی کا فیصلہ سن کر ان کا حامی دل برداشتہ ہوکردنیاسے چل بسا۔سمیرا ملک کا حمایتی کانسٹیبل محمد ریاض جعلی ڈگری کیس میں سمیرا ملک کے خلاف فیصلے کے موقع پر احاطہ عدالت میں موجود تھا۔سمیرا ملک کی نااہلی کا فیصلہ سنتے ہی وہ بے ہوش ہوکر گرپڑا، پولی کلینک اسپتال پہنچایا گیاتو ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق محمد ریاض اسپتال لائے جانے سے پہلے ہی جاں بحق ہوچکاتھا۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ محمد ریاض کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔ خوشاب سے تعلق رکھنے والامحمد ریاض کا کچھ عرصہ سمیراملک کا گارڈ بھی رہا ہے اور اس وقت اسلام آباد میں اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN