Saturday 5 October 2013

آج کل قرآن پاک کامطالعہ کررہی ہوں، امریکی پاپ اسٹارمیڈونا

امریکی پاپ اسٹارمیڈونانے انکشاف کیاہے کہ نوجوانی میں ان کے ساتھ زیادتی کاواقعہ پیش آیاتھا۔وہ آج کل قرآن پاک بھی مطالعہ کررہی ہیں۔اپنے ایک مضمون میں میڈونانے لکھاہے کہ جب وہ نوجوان تھیں اورنئی نئی نیویارک آئیں توان کے دن اتنے اچھے نہیں گزرے جیسے انھوں نے سوچے تھے۔ پہلے ہی برسں خنجرکی نوک پر ایک عمارت کی چھت پرانھیں زیادتی کانشانہ بنایاگیا۔تین مرتبہ ان کے فلیٹ کے تالے توڑے گئے اورسامان چوری ہوا۔میڈونا نے اپنی نئی مصروفیات کاذکرکرتے ہوئے کہاہے کہ انھوں نے فلمیں بنانے کاآغازکردیاہے۔اب تک انھوں نے جوکچھ کیاہے یہ اس سے زیادہ مشکل مگردلچسپ اوردل کوسکون دینے والاکام ہے۔میڈوناکاکہناہے کہ وہ آج کل اسلامی ملکو ں میں لڑکیوں کیلیے اسکول بنارہی ہیں اورقرآن کابھی مطالعہ کررہی ہیں۔اوروہ سمجھتی ہیں کہ مقدس کتابوں کوپڑھناانتہائی اہم ہے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN