Saturday, 5 October 2013

منصوبے پر کوئی کام شروع ہی نہیں کیا گیا۔ بالآخراب جاکر بلوچستان حکومت عمارت کا ملبہ ہٹانا شروع کیا ہے،جس کے بعد اس کی تعمیر کیمرحلے کا آغاز کیا جائے گا، صوبائی حکومت نے اس منصوبے کیلئے 7 کروڑ روپے

زیارت…وادی زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی کی تباہ حال عمارت کی تعمیر وتزئین کاکام بالآخر ساڑھے تین ماہ بعد شروع کر دیا گیا، عمارت کو پرانی شکل میں بحال کیا جائے گا۔بلوچستان کی خوبصورت وادی زیارت میں واقع قائد اعظم ریذیڈنسی کو رواں سال 15 جون کو دہشت گردوں نے تباہ کر دٰیا تھا، وفاقی حکومت نے اس قومی ورثے کو تین ماہ کے اندر دوبارہ اسی حالت میں تعمیر کرنے کا اعلان کیاتھا تاہم یہ اعلان کرکے حکومت شاید بھول گئی اور ساڑھے تین ماہ تک اس منصوبے پر کوئی کام شروع ہی نہیں کیا گیا۔ بالآخراب جاکر بلوچستان حکومت عمارت کا ملبہ ہٹانا شروع کیا ہے،جس کے بعد اس کی تعمیر کیمرحلے کا آغاز کیا جائے گا، صوبائی حکومت نے اس منصوبے کیلئے 7 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ڈپٹی کمشنرزیارت طلحہ حسین فیصل نے جیو نیوز کو بتایا کہ برف باری شروع ہونے سے قبل سیمنٹ کا کام مکمل کرلیں گے اور برف باری کے سیزن میں لکڑی کا کام شروع کٰیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ زیارت ریزیڈنسی کی تعمیر 14 اگست تک مکمل ہوجائے گی

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN