Wednesday, 23 October 2013

گرم موسم اور تیز ہواوٴں کی پیش گوئی کے بعد حکام نے جھاڑیوں میں لگنے والی آگ سے مزید گھروں اور جانوں کے ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے

آسٹریلیا میں گرم موسم اور تیز ہواوٴں کی پیش گوئی کے بعد حکام نے جھاڑیوں میں لگنے والی آگ سے مزید گھروں اور جانوں کے ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔سڈنی شہر کے جنوبی علاقے بلیو مونٹین کے جنگلات میں گزشتہ جمعرات کو لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور کوششیں تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔ 60 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جس نے سو کلومیٹر علاقے کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔حکام نے سڈنی اور اس کے ادرگرد کے علاقے کو آتشزدگی کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے تمام غیرمتعلقہ افراد کو علاقے سے نکل جانے کا حکم دیا ہے جبکہ بلیو مونٹین کے علاقے میں اسکول بھی بند کر دیئے ہیں۔آگ سے اب تک ایک شخص ہلاک اور دو سو سے زائد گھر جل کر تباہ ہو چکے ہیں۔نیوزلینڈ اور آسٹریلیا کے مختلف ریاستون سے ہزاروں فائرفائٹرز سینکڑوں فائر انجن اور 90 طیاروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہیں ہیں

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN