Saturday, 19 October 2013

پرانی کہاوت ہے جو سوتا ہے وہ کھوتا ہے لیکن جناب نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سونا بہت ضروری ہے کیونکہ دماغ دن بھر کی سوچ بچار کے نتیجے میں پیدا ہونے والے زہریلے مواد کو نیند کی مدد سے صاف کرتا ہے

پرانی کہاوت ہے جو سوتا ہے وہ کھوتا ہے لیکن جناب نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سونا بہت ضروری ہے کیونکہ دماغ دن بھر کی سوچ بچار کے نتیجے میں پیدا ہونے والے زہریلے مواد کو نیند کی مدد سے صاف کرتا ہے۔امریکی سائنس دانوں کا خیال ہے کہ نیند کی بنیادی وجہ ’فالتو مواد کو ٹھکانے لگانے والا نظام‘ ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نیند کے دوران دماغی خلیے سکڑ جاتے ہیں جس سے ان کے درمیان خلا زیادہ وسیع ہو جاتا ہے اور وہاں مائع کو بہنے کا موقع ملتا ہے جو دماغ کو صاف کر دیتا ہے۔تاہم بعض زہریلی پروٹینوں کو صاف کرنے میں ناکامی کی وجہ سے دماغی امراض جیسے پارکنسن یا ایلزائیمر پیدا ہوسکتے ہیں۔ تو پھرسونے کے بارے میں کیا خیال ہے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN