Tuesday 15 October 2013

سات جون کو کراچی سے روانہ ہونے والے کھرل زادہ کسرت رائے ، چھ ہزار تین سو ستاسی کلو میٹر کا سفر پیدل طے کرتے ہوئے حج ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں

مکہ مکرمہ…سات جون کو کراچی سے روانہ ہونے والے کھرل زادہ کسرت رائے ، چھ ہزار تین سو ستاسی کلو میٹر کا سفر پیدل طے کرتے ہوئے حج ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، حج کی سعادت حاصل کرنے ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان سعودی عرب پہنچتے ہیں اور یہاں پہنچنے کے لیے جہازوں اور گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں ، ایسے میں ایک پاکستانی شہری نے حج کے لیے پیدل جانے کافیصلہ کیا ، اپنے مقصد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کھرل زادہ کسرت رائے نے سات جون دوہزارتیرہ کو کراچی سے اپنا سفر شروع کیا ، وہ ایران ،عراق اور اردن سے ہوتے ہوئے یکم اکتوبر کو سعودی عرب پہنچے،اس کے لیے کھرل زادہ کسرت رائے نے چھ ہزار تین سوستاسی کلو میٹر یعنی تین ہزار نو سو اڑسٹھ میل کا سفر پیدل طے کیا، جس میں تین ماہ اور چوبیس دن لگے،سعودی عرب پہنچنے پر کھرل زادہ حسرت رائے کا سعودی حکومت اور امام کعبہ کے نمایندوں نے پرتپاک استقبال کیا کھرل زادہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد دنیا بھر کو امن کا پیغام دینا اور ہر سطح پر دہشت گردی کی مذمت کرنا ہے، کھرل زادہ دو بار امن واک کا ورلڈ رکارڈ بناچکے ہیں۔کھرل زادہ کسرت رائے اسے سے پہلے دو ہزار سات میں کراچی سے خیبر تک ایک ہزار نو سو نناوے کلو میٹر کافیصلہ پیدل پچاسی دن میں طے کرچکے ہیں جبکہ دوہزار نو میں انہوں نے لاہور سے اسلام آباد تک 327 کلو میٹر کافاصلہ دوہفتوں میں طے کیا ، جبکہ دو ہزار گیارہ میں پھر کراچی سے خیبر تک کا فاصلہ بہتر دنوں میں طے کرتے ہوئے اپنا ہی گذشتہ ریکارڈ توڑ ڈالا

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN