Monday 30 September 2013

امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاکستان کو سول جوہری ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لیے امریکا اعلیٰ سطح پر غور کررہا ہے

پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاکستان کو سول جوہری ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لیے امریکا اعلیٰ سطح پر غور کررہا ہے جبکہ طالبان کے ساتھ جنگ جیسی کارروائیوں کا اختتام مذاکرات پر ہی ہوتا ہے۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کامران خان کو انٹرویو دیتے ہوئے کئی اہم انکشافات کئے۔امریکا نے سات سال پہلے پاکستان کوٹھینگا دکھایا اور بھارت سے2006ء میں سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی دینے کا معاہدہ کیا، لیکن اب پاکستان کو بھی سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی دینے کے لیے بات چیت اعلیٰ سطح پر شروع کردی ہے، ان کاکہنا تھا کہ پاکستان اپنے جوہری ہتھیاروں کی نگرانی موثر انداز میں کررہا ہے۔امریکی سفیر نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکوسراہتے ہیں۔ پاکستانی طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ پاکستان کو کرناہوگا۔امریکا تسلیم کرتا ہے کہ ایسی جنگوں کا اختتام مذاکرات پر ہوتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN