Monday 30 September 2013

عجیب و غریب انداز و اطوار کے افراد کی کوئی کمی نہیں جو کبھی کبھار ایسے اوٹ پٹانگ شوق اپناتے ہیں کہ لوگ اُنہیں دیوانہ مجنوں سمجھنے لگتے ہیں۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایسی ہی

دنیا بھر میں عجیب و غریب انداز و اطوار کے افراد کی کوئی کمی نہیں جو کبھی کبھار ایسے اوٹ پٹانگ شوق اپناتے ہیں کہ لوگ اُنہیں دیوانہ مجنوں سمجھنے لگتے ہیں۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایسی ہی ایک دیوانی سے ہم آپکی ملاقات کرواتے ہیں جنہیں انعامی مقابلوں میں حصہ لینے کا شوق ہے۔50سالہ کم سیرلی کا انعامی مقابلوں میں حصہ لینے کا شوق ایک جنون کی حیثیت اختیار کرچکا ہے اور وہ روزانہ کم وبیش 100انعامی مقابلوں میں حصہ لیتی ہیں۔گذشتہ بیس سالوں سے باقاعدگی سے آن لائن،اخبارات اور دیگر طریقہ جات سے مختلف انعامی مقابلوں میں حصہ لینے والی کم سیرلی اب تک 1لاکھ پاؤنڈ مالیت کے سینکڑوں انعامات اپنے نام کرچکی ہیں جن میںآ سٹریلیا،ڈزنی لینڈ اور ہوائی میں چھٹیاں منانے کے پیکجزسے لیکر فلیٹ اسکرین ٹی وی،گیمز کنسولز،کپڑے ،الیکٹرونک آلات،بیڈروم فرنیچر اور کچن کے چمچے کانٹے تک شامل ہیں۔کم سیرلی کا ماننا ہے کہ شوق کی خاطر بعض اوقات وہ ایسے انعامی مقابلوں میں بھی حصہ لیتی ہیں جس میں ملنے والے انعامات کی اُنہیں کوئی ضرورت نہیں ہوتی

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN