Monday 30 September 2013

5سالہ بچی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے

لاہورمیں 5سالہ بچی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،پولیس نے گرفتار کانسٹیبل کی نشاندہی پر ایک اور کانسٹیبل کو حراست میں لے لیا،جن کی تصاویر فرانزک لیبارٹری کوبھجوا دی گئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق فوٹیج کی روشنی میں سی پی او آفس میں تعینات ایک کانسٹیبل عابدکوچند روز پہلے حراست میں لیاگیاتھا،جس کی نشاندہی پر سی پی او آفس میں تعینات ایک اور کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا،ان اہل کاروں کی تصاویر فرانزک لیب بھیج دی گئی ہیں،اِن میں سے ایک کانسٹیبل بچی کا قریبی رشتے داربتایا جاتا ہے،دوسری جانب 5سالہ بچی کی حالت سروسز اسپتال میں اب کافی بہترہے،ڈاکٹرز کا کہناہے کہ بچی نے بسترسے اُتر کر چہل قدمی کی،تاہم اُسے چند روزمزید ابھی اسپتال میں رکھا جائے گااور اگر مزید آپریشن کی ضرورت نہ پڑی تو اسے جلد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN