Thursday 19 September 2013

ایک کمال جو انسانی چہرے کی خوبصورتی کو ابھارتا ہے

بال کاٹنا، ایک ہنر، ایک کمال جو انسانی چہرے کی خوبصورتی کو ابھارتا ہے۔ عام طور پر سر کے بال کاٹنے کیلئے ایک قینچی استعمال ہوتی ہے مگر لاہور کا ایک زلف تراش تو بیک وقت گیارہ قینچیاں استعمال کرتا ہے۔ صرف بال ہی تو کاٹنے ہیں، لیکن ایک ہاتھ میں گیارہ قیچیاں؟ باربر صادق علی شہر کے سب حجاموں سے ذرا مختلف ہے۔ کہتا ہے کہ بال تراشنے تو سبھی کو آتے ہیں لیکن ایسی انفرادیت کہاں کسی کے پاس۔ صادق علی اپنی اس جادوئی صلاحیت سے اسرائیلی باربر کا بیک وقت دس قینچیاں استعمال کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑنے کا عہد کئے ہوئے ہے۔ لاہور کے اس جادوگر کے پاس زلفوں کی تراش خراش کرانے والوں کی لائن لگی رہتی ہے یہاں تک کہ دور دراز کے دوسرے شہروں سے بھی لوگ آتے ہیں۔ صادق علی کے پاس کھلاڑی بھی آتے ہیں اور اداکار بھی۔ ایک ہی ہاتھ میں گیارہ قینچیاں پکڑ کر بال کاٹنے کا انوکھا انداز، صادق علی گنیز بک میں اپنا نام درج کرانے کیلئے پرامید بھی اور اپنی انفرادیت کو مزید بہتر بنانے کیلئے پرعزم بھی ہے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN