Thursday 19 September 2013

ڈبلیو ایچ او کی پنجاب میں غیر معیاری سپرے کے استعمال سے متعلق رپورٹ پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے

مسلم لیگ ق نے ڈبلیو ایچ او کی پنجاب میں غیر معیاری سپرے کے استعمال سے متعلق رپورٹ پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرا دی۔ پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار عامر سلطان چیمہ، سردارآصف نکئی اور جائدہ خان کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔تحریک میں کہا گیا کہ غیر معیاری اسپرے اور ادویات کی وجہ سے سیکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں ۔گزشتہ سال جعلی ڈینگی اسپرے کی خریداری کا اسکینڈل بھی دبا دیا گیا اور ساڑھے چار سو کے قریب شہری لقمہ اجل بنے۔ پی آئی سی جعلی ادویات کے باعث بھی ڈیڑھ سو کے قریب مریض چل بسے جبکہ جعلی اسپرے کے باعث ملیریا، خسرہ،جلد اورسانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری رپورٹ میں ان اسکینڈلز کی نشاندہی کی گئی

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN