Thursday 19 September 2013

جماعت کانگریس کے رہنما مانی شنکرنے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے ترانے برقرار رکھیں

بھارتی حکمراں جماعت کانگریس کے رہنما مانی شنکرنے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے ترانے برقرار رکھیں مگر امن کیلئے ایک مشترکہ ترانہ بھی بنائیں۔ بھارتی حکمراں جماعت کانگریس کے رہنما مانی شنکر نے یہ اچھوتا مشورہ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ بھارت کے ساتھ مل کر لڑنی چاہیئے، اس جنگ کا آغاز وائٹ ہاوٴس سے نہیں بلکہ اسلام آباد سے ہونا چاہیئے تھا اور دونوں ممالک امن کامشترکہ ترانہ بنائیں۔ مانی شنکر آئر نے کہا کہ مذاکرات کے لیے پاکستان اور بھارت کی نیت ٹھیک لیکن طریقہ کار غلط ہے، دونوں ممالک پہلے نچلی سطح پر مذاکرات کریں جو بلا تعطل جاری رہنے چاہئیں اور وزرائے اعظم کی ملاقات آخر میں ہونی چاہئیے۔ مانی شنکر نے کہا کہ ممبئی حملوں کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کے بھارت نہ جانے سے دونوں ممالک کے درمیان عدم اعتماد پیدا ہوا، پاکستان اور بھارت کے ٹی وی اینکرز امن کے سب سے بڑے دشمن ہیں، ایٹمی جنگ دونوں ممالک کے لیے تباہ کن ہو گی۔ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کے لیے انہوں نے اچھوتا فارمولہ بھی پیش کیا

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN