Saturday 21 September 2013

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے،نہ ہی مستقبل میں کبھی ہو گا۔اس کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے،نہ ہی مستقبل میں کبھی ہو گا۔اس کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے۔ امریکی ٹیلی وژن کو دیئے گئے انٹرویو میں نو منتخب ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ان کی حکومت ،ایرانی جوہری تنازع پر مغربی ممالک کے ساتھ سفارتی راہ کی تلاش میں ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ایران نے ایٹم بم بنانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ایران پرامن مقاصد کے لئے جوہری پروگرام میں آگے بڑھ رہا ہے۔تہران میں صدارتی احاطے میں امریکی ٹی وی نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی طرف سے موصول ہونے والا خط،تعمیری اور مثبت اقدام ہے۔دنیا کے تمام ممالک کے سربراہان کو قومی مفاد کو اولیت دیتے ہوئے ، بیرونی دباوٴ کو قبول نہیں کرنا چاہئے۔انٹرویو کے دوسرے حصہ میں ایرانی صدر نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پھیلانے پر اسرائیل کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایران جنگ کے خلاف ہے۔ایرانی اور امریکی صدور کی ملاقات،نیویارک میں آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں متوقع ہے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN