Saturday 21 September 2013

آئی پی ایل اسکینڈل میں چنئی سوپر کنگز کے سابق ٹیم پرنسپل اور بی سی سی آئی کے صدر کے داماد گروناتھ می اپن پر فرد جرم عائد کردی ہے

ممبئی پولیس نے آئی پی ایل اسکینڈل میں چنئی سوپر کنگز کے سابق ٹیم پرنسپل اور بی سی سی آئی کے صدر کے داماد گروناتھ می اپن پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ گیارہ ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں پاکستانی امپائر اسد روف کو مطلوب ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ممبئی پولیس کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ اسکینڈل میں گیارہ ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی گئی جس میں سری نواسن کے داماد اور آئی پی ایل ٹیم چنئی سوپر کنگز کے پرنسپل گروناتھ می اپن پر سٹہ بازی اور دھوکہ دہی کے الزام عائد کئے گئے ہیں، پولیس نے چارج شیٹ میں گروناتھ اور وندو دارا سنگھ کی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ بھی دیا ہے ،چارج شیٹ میں پاکستان کے امپائر اسد روف کو بطور مطلوب ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر پندرہ پاکستانی بکیز کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN