Thursday 19 September 2013

جیو انٹرٹینمنٹ سریلی آوازوں کی تلاش اورینگ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم ”پاکستان آئیڈل

جیو انٹرٹینمنٹ سریلی آوازوں کی تلاش اورینگ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم ”پاکستان آئیڈل“ فراہم کر رہا ہے۔ اس شو کے لیے آڈیشنز کا آغاز اسلام آباد سے ہوا۔ صبح 7بجے شروع ہونے والی آڈیشنز کے لیے جب صبح 5بجے سے قطاریں لگیں اور شائقین موسیقی خود کو منوانے کے لیے کالجز اور دفاتر چھوڑ کر آئے ہوں تو ظاہر ہی ہے کہ یہ شو کوئی بڑی بات ہے۔ دنیائے موسیقی کا مقبول ترین رئیلٹی شو ڈیڑھ سو ممالک میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب پاکستا ن آئیڈل کے عنوان تلے ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سامنے لائے گا۔ اسلام باد میں آڈیشنز کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد ٹیم پاکستان آئیڈل ملک کے دوسرے شہروں میں بھی شو کا حصہ بننے کی خواہش رکھنے والے افراد کو موقع دے گی۔ پہلی آڈیشنز کے شرکاء شدید دھوپ اور گرمی کے باوجود جوش میں نظر آئے اور خود کو منوانے کے لیے اس سے بہت زیادہ کرنے کو بھی تیار ہیں

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN