Friday 20 September 2013

بارودی گاڑی کے کیس کے مرکزی ملزم حماد عادل کی تصویر جیو نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔حماد عادل کی یہ تصویر چند ماہ قبل کی ہے

…اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو سے پکڑی گئی بارودی گاڑی کے کیس کے مرکزی ملزم حماد عادل کی تصویر جیو نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔حماد عادل کی یہ تصویر چند ماہ قبل کی ہے۔بارودی گاڑی کیس کے مرکزی ملزم حماد عادل کے گھر سے 31 اگست کو بارود سے بھری گاڑی برآمد ہوئی تھی جس میں پولیس کے مطابق 120 کلو گرام سے زائد دھماکا خیز مواد موجود تھا۔ بارودی گاڑی کے کیس میں حماد عادل کوجیل بھیجنے کے احکامات جاری ہوچکے ہیں جبکہ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار قتل کیس میں حماد عادل جسمانی ریمانڈ پر ہے۔حماد عادل کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کر رکھا ہے جبکہ ایچی سن کالج لاہور اور لارنس کالج گھوڑا گلی سے بھی تعلیم حاصل کی۔حماد کی تین چار سال قبل شادی ہوئی اور اس کی دو بچیاں بھی ہیں

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN