Tuesday 24 September 2013

ہالی ووڈ میں ان دِنوں خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں اسی سلسلے میں نئی ہارر فلم"کیری"کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے

ہالی ووڈ میں ان دِنوں خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں اسی سلسلے میں نئی ہارر فلم"کیری"کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ کمبرلی پیئرس کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی1974میں شائع ہونے والے معروف مصنف اسٹیفن کنگ کے ناول سے ماخوذ ہے۔فلم کی کہانی انتقام اور بدلے کی آگ میں جلتی ہوئی ایک ایسی لڑکی کے گِرد گھومتی ہے جومافوق الفطرت طاقتوں کے زیرِ اثر آجاتی ہے۔لوگوں سے بدلہ لیتی ہوئی یہ لڑکی اپنے اندر ایسی طاقتور غیر مرّئی قوتوں کی موجودگی محسوس کرتی ہے جو حقیقت میں کسی کو دکھائی نہیں دیتیں۔پروڈیوسر کیون مِشّرکی ڈراؤنے مناظر اور دل دہلادینے والے واقعات سے بھرپوریہ فلم رواں سال18اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN