Saturday 21 September 2013

وزیر اعظم نواز شریف نور خان ائر بیس اسلام آباد سے امریکہ کے دورے کیلئے روانہ ہوگئے

وزیر اعظم نواز شریف نور خان ائر بیس اسلام آباد سے امریکہ کے دورے کیلئے روانہ ہوگئے۔ دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم نواز شریف 27 ستمبرکوجنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم نواز شریف آج رات لندن میں قیام کے بعد کل امریکا روانہ ہوں گے۔وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران وزیر اعظم بھارتی ہم منصب سمیت عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیر اعظم کی امیر کویت،جاپان کے وزیر اعظم،یورپی یونین کے صدر ،نیٹو کے سیکرٹری جنرل،آئی ایم ایف کے مینجنگ ڈایریکٹر سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔وزیر اعظم کی دورے میں بل گیٹس ،سعودی عرب کے سعود الفیصل ،ڈینمارک کے اعلی حکام اور چایئنہ کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN