Saturday 21 September 2013

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے33سالہ جیمز براؤن کو بچپن سے ویکیوم کلینرز سے دلی لگاؤ رہا ہے جس کے باعث وہ ادھر اُدھر سے ملنے والے ویکیوم کلینر کو جمع کرتا رہتا ہے

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے33سالہ جیمز براؤن کو بچپن سے ویکیوم کلینرز سے دلی لگاؤ رہا ہے جس کے باعث وہ ادھر اُدھر سے ملنے والے ویکیوم کلینر کو جمع کرتا رہتا ہے۔کم و بیش322مختلف ماڈلز اور برانڈ کے ویکیوم کلینرز جمع کرنے والے جیمز براؤن کا نام حال ہی میں گینز ریکارڈ بک کے نئے ایڈیشن میں ویکیوم کلینرز کا سب سے بڑا مجموعہ رکھنے والے شخص کی حیثیت سے شامل کرلیا گیا ہے ۔براؤن یہ مشینیں جمع کرنے کے شوق میں اس حد تک کا آگے نکل گیا ہے کہ اس نے اپنامیوزیم قائم کرلیا ہے جہاں کو ئی نوادرات یا فن پارے نہیں بلکہ اسکے جمع کردہ وویکیو م کلینرز کا بڑاذخیرہ مو جو د ہے ۔اس میوزیم میں براؤن اس نے40 اور70 کی دہائی تک کے قدیم و نادر بوسیدہ اور چمکدار ویکیوم کلینرز کو نمائش کے لیے پیش کیے ہیں جن میں سے بعض پہلی جنگ عظیم کے دور کے بھی ہیں۔براؤن کا ارادہ ہے کہ وہ ناصرف ویکیوم کلینرز کی خریدو فروخت بلکہ ان کی مرمت کا کروبار شروع کرے اور اس کے ذریعے ہونے والی آمدنی سے وہ اپنے اس میوزیم کو مزید وسعت دے۔ویکیوم کلینرز سے براؤن کے لگاؤ کا یہ عالم ہے کہ وہ بنا دیکھے صرف آواز کے ذریعے ہر ویکیوم کلینر کانام، ماڈل اور نمبر تک بتا سکتا ہے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN