Monday, 12 January 2015

سعودی عر ب کے مفتی شیخ محمد صالح المنجد نے فتویٰ دیا ہے کہ برف کا استعمال کرتے ہوئے کوئی پتلا (Snowman) بنایا غیر اسلامی ہے اور اس کی ہر گز اجازت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں موسم سرما میں سعودی عرب کے صوبہ تبوک میں شدید برف باری ہوئی ہے جس کے بعد ایک ویب سائیٹ پر ایک سوال پوسٹ کیا گیاکہ کوئی باپ اپنے بچے کیلئے برف کی مدد سے پتلا بنا سکتا ہے یا نہیں؟ تو سودی مفتی نے اس کے جواب میں بتایا ہے کہ ایسا ہر گز نہیں کیا جا سکتا، یہاں تک صرف محظوظ ہونے کی خاطر بھی ایسا کر نا اسلامی نہیں ہو گا، کیونکہ اس لام میں مجسمے بنانے کی اجازت نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ برف کے پتلے بنانے کا مطلب یہی ہے کہ کسی انسان یا جانور کا مجسمہ بنایا جا رہا ہے، تاہم اگر برف کی مدد سے کوئی بے جان چیز سے مشابہت رکھنے والی چیز بنائی جائے تو اس کی اجازت ہے


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN