Launched in May of 1992 in Riyadh, Arrajol is a male-oriented Arabic-language monthly magazine, focusing on the male lifestyle in the Arab world. The magazine contains articles and information of interest to men, including fashion, automotive news, and others. As such, the magazine’s target audience is the adult male population of the Kingdom and the Arab world اردو نیوز سعودی عرب
Friday, 9 January 2015
الشریفین کی مجلس انتظامی کے سربراہ عبدالرحمان السدیس نے بتایا ہے کہ خانہ کعبہ کے گرد طواف کے لیے مختص مطاف میں توسیع و تعمیر کا کام آنے والے حج سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا اور حج کے موقع حجاج کرام کو مطاف کی مکمل وسعت کے باعث غیر معمولی آسانی رہے گی۔ انہوں یہ بات توسیعی منصوبے کے حوالے سے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے کے بعد کہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تعمیر کا بیشتر کام رمضان المبارک سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ یوں عمرہ سیزن میں آنے والوں کو بھی وسعت کا احساس ملے گا۔ عبدالرحمان السدیس نے کہا مطاف کے تیسرا مرحلے کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس کی تکمیل کے بعد ایک گھنٹے کے دوران ایک لاکھ پانچ ہزار لوگ طواف کر سکیں گے۔ توسیع کے بعد طواف میں کوئی رکاوٹ نہ ہو گی۔ مجلس انتظامی کے سربراہ نے کہا تمام متعلقہ حکام اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ دریں اثناء انہوں نے عراق کے ساتھ ملحقہ سرحد پر سعودی محافظین کو نشانہ بنانے کے واقعے کی مذمت کی۔ اس واقعے میں ایک افسر سمیت تین سعودی محافظین جان بحق ہو گئے تھے۔ انہوں نے دہشت گردی کے اس حملے کو اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ایسے لوگ اسلام کے ساتھ وفادار نہیں ہو سکتے جو اسلام کی اس سرزمین کو جنگ میں جھونکنا چاہتے ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment