Tuesday, 13 January 2015

سعودی عرب اور ایران کی حکومتوں کے درمیان اختلافات اپنی جگہ لیکن ایک ایرانی اخبار نے علیل سعودی فرمانروا کو جیتے جی مارڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے ایک قدامت پسند وطن امروز نامی اخبار نے پہلے صفحے پر سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ کی وفات سے متعلق خبر شائع کردی۔ واضح رہے کہ شاہ عبداللہ کافی عرصے سے علیل ہیں، گزشتہ دنوں وہ اسپتال میں زیر علاج بھی رہے، شاہی اعلامیہ کے مطابق فرمانروا کو پھیپھڑوں میں تکلیف کے باعث سانس لینے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ ادھر مذکورہ ایرانی اخبار پر سعودی شاہ کی وفات کی جھوٹی خبر دینے کے بعد قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کا مقدمے قائم کردیا گیاہے۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN