Saturday, 10 January 2015

اولاد کیلئے سالوں منتظر رہنے والے والدین کے ہاں جب بچے کی پیدائش ہو تو ان کی خوشی دیدنی ہوتی ہے لیکن اگر بیک وقت پانچ بچے آ جائیں تو اس کی خوشی یقینا قابل بیان ہے۔ سعودی اخبار ”سبق“ کے مطابق مسفر القحطانی نامی شخص اور ان کی شریک حیات عرصہ پانچ سال سے اولاد کیلئے دعائیں کر رہے تھے اور جب قدرت نے ان کی سنی تو بیک وقت ان کے ہاں تین بیٹے اور دو بیٹیاں پیدا ہو گئیں۔ مسفر نے اخبار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے دعا کی تھی کہ یاخدا کئی سال گزر گئے اب تو اولاد کی نعمت عطا فرما دے۔ وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے سوچا بھی نہ تھا کہ قدرت ان پر اس قدر کرم فرمائے گی۔ انہوں نے بچوں کی بہترین پرورش اور انہیں ہمیشہ خوش رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN