Wednesday, 22 October 2014

شادی شدہ سعودی شہری کو مذاق ہی مذاق میں ایک نئی دلہن مل گئی۔تفصیلات کے مطابق سعودی شہری جنوبی شہر جزان میں اپنی ہمشیرہ کی تقریب منگنی میں شریک تھا کہ اس کے دوستوں نے اسے کہا کہ وہ ایک بوڑھے مہمان کے پاس جائے اور اس سے کہے وہ ان کی بیٹی سے شادی کر سکتا ہے۔ اپنے دوستوں کے اس مذاق کا چیلنج قبول کر کے وہ بوڑھے مہمان کے پاس گیا اور ان کی بیٹی کا نام شادی کے لیے تجویز کر دیا۔بوڑھے مہمان کو پہلے تو اس تجویز پر حیرت ہوئی تاہم پھر اس نے تجویز قبول کرکے تقریب میں موجود نکاح خواں کو بلا لیا۔منگنی کی تقریب کے اچانک تقریب شادی میں تبدیل ہو جانے سے سب حیران رہ گئے۔ نوجوان آدمی نے جھجک دکھائی لیکن بوڑھے شخص نے مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد کا بھی وعدہ کیا اور نوجوان کو اپنے ہی دام میں آنا پڑااور اس نے نکاح نامے پر دستخط کر دیے گئے تاہم نکاح خواں نے دلہا دلہن کے طبی معائنے مکمل ہونے تک نکاح کو حتمی شکل دینے سے انکار کر دیا۔ سوشل میڈیا پر جہاں لوگوں نے نئے جوڑے کو مبارکباد دی وہیں دلہن سے اس کی رضامندی نہ لینے کو غیر اسلامی قرار دے کر مذمت کی۔دلہے کو معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں تو صرف مذاق کر رہا تھا، میرے پاس تو حق مہر کی رقم بھی نہیں تھی، دوستوں کے کہنے میں آ کر شادی کی خواہش ظاہر کر دی۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN