Friday, 10 October 2014

سعودی عرب میں دوران حج بھکاریوں کی چاندی ہوگئی، ایک ایک دن میں چار ہزار ریال کمائے۔ عرب میڈیا کے مطابق منی میں رمی اورجمرات کے اوقات میں بھکاریوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، یہ لوگ بھیک مانگنے کے ایسے طریقے اختیار کرتے ہیں کہ لوگ ان کی درخواست رد نہیں کرپاتے، یہ فقیر اکثر بھوکے ہونے کی شکایت کرتے ہیں مگر جب انہیں کھانے کی پیشکش کی جاتی ہے تو انکار کردیتے ہیں۔ حج کے دوران بھکاریوں میں عورتیں بھی ہوتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حج کے دوران پیسے کمانے کا یہ سب سے آسان طریقہ ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایک فقیر روزانہ چار ہزار ریال تک بھیک جمع کرلیتا ہے۔ سعودی حکام نے حاجیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN