Friday, 10 October 2014

ایک ٹی وی پروگرام کے دوران ایک عورت نے ایک ممتاز عالم دین کو بتایا ہے کہ اس کا ظالم شوہر مر جائے تو اس نے ایک گدھا ذبح کرنے کا عزم کر رکھا ہے جس پر عالم دین نے اسے اس طرح کا ممنوعہ اقدام اٹھانے پر خبردار کیا۔عورت نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران ممتاز عالم دین عبداللہ المطلق جو سات رکنی سپریم سکالر اتھارٹی کے ممبر بھی ہیں کو فون کیا جب وہ ٹی وی پروگرام میں سامعین کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔خاتون نے بتایا کہ اگر میرا سابق خاوند مر جائے تو میں خدا کا شکر ادا کروں گی کہ اس نے مجھے اور میرے بچوں کو ایک ظالم شخص کے ظلم اور برائیوں سے نجات دی اور میں اس خوشی میں ایک گدھا ذبح کروں گی۔شیخ صاحب نے جواباً خاتون کو کہا کہ ایسا کرنا اسلام میں حرام ہے ،آپ کو چاہیے کہ اپنے شوہر معاف کردیں اور خدا سے معافی مانگیں اور بجائے ایک جانور قربان کرنے کے آپ وہی رقم غریبوں پر خرچ کریں


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN