Saturday, 4 October 2014

پارکوں اور باغوں میں اکثر ہمیں محبت کرنے والے نوجوان جوڑے گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں لیکن ان میں سے اکثر کی محبت وقتی ثابت ہوتی ہے اور بعد میں یہ ایک دوسرے کو چھوڑ کر اپنی اپنی راہ لیتے ہیں۔ سعودی عرب میں مذہبی پولیس نے قصبہ ابھا میں ایک ایسے ہی نوجوان جوڑے کو گھومتے پھرتے دیکھ کر ان کی تفتیش شروع کردی، اس جوڑے نے دعویٰ کیا کہ وہ محض وقت گزارنے کے لئے ایک ساتھ نہیں ہیں بلکہ ایک دوسرے سے سچی محبت کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں۔ پولیس نے ان سے یہ سوال کیا کہ کیا وہ سزا کے خوف سے تو ایسا نہیں کہہ رہے ہیں جس پر انہوں نے دوبارہ اپنی محبت کے سچے ہونے کا دعویٰ کیا جس پر پولیس نے فوری طور پر ان کے والدین اور نکاح خواں کو بلوا لیا اور ان کا نکاح پڑھوا دیا۔ اگرچہ یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ واقعی یہ جوڑا شادی کے لئے سنجیدہ تھا یا نہیں لیکن پولیس نے ان کے بیان کو انتہائی سنجیدگی سے لیا اور اب وہ میاں بیوی بن چکے ہیں


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN