Wednesday, 22 October 2014

سعودی عرب کے صوبہ قسیم کی ایک جیل کے قیدی کی شادی کی خاطر جیل حکام نے اس کے سیل کو حجلہ عروسی کی طرح سجا دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی جیلوں کے نظام میں یہ سہولت موجود ہے کہ قیدیوں کو شادی کی اجازت دی جائے تاکہ وہ قید کے دوران دوسرے بنیادی حقوق سے محروم نہ رہیں، اسی وجہ سے شادی کی تیاریوں میں جیل انتظامیہ بھی اسکا پورا ساتھ دے رہی ہے۔سیل میں ایک صوفہ،سنٹرل ٹیبل اور دو کارنر ٹیبلز بھی رکھی گئی ہیں جبکہ سیل میں مدھم روشنیوں کے ساتھ خوابناک ماحول بنایا گیا ہے۔جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق شادی کی تقریب میںدلہا کے اہلخانہ اور دیگر قیدیوں کی شرکت بھی یقینی بنائی جائے گی


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN