Tuesday, 21 October 2014

عرب ممالک میں منشیات کی سمگلنگ پر خوفناک سزاوں کے باوجود ہمارے کچھ شہری اس جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھونے کے علاوہ وطن عزیز کی عالمی بدنامی کا باعث بھی بنتے ہیں۔دبئی ائر پورٹ پر پیش آنے والے ایک ایسے ہی تازہ واقعے میں ایک پاکستانی کو شک پڑنے پر گرفتار تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف کر لیا کہ اس کے پیٹ میں ہیروئن سے بھرے 110 کیپسول ہیں۔ چیکینگ پر معمور افسر ابراہیم المرزوقی نے بتایا کہ اسے پاکستانی مسافر کی حرکات و سکنات پر شک پڑا تو اس کی تفتیش کی گئی اور الیکٹرانک آلات سے اس کی تلاشی لی گئی۔مسافر کے پیٹ میں مشکوک اشیاءنظر آنے پر اس سے وضاحت کرنے کو کہا گیا جس پر اس نے ہیروئن کی موجودگی کا اعتراف کر لیا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ہیروئن کے کیپسول اس کے پیٹ سے برآمد کر لیے گئے۔دبئی کرمنل کورٹ کو بتایا گیا کہ مجرم کی عمر 31 سال ہے اور اس کے پیٹ سے برآمد ہونے والے کیپسولوں میں تقریبا 796 گرام ہیروئن تھی۔عدالت سزا کا فیصلہ 30 اکتوبر کو سنائے گی۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN