Thursday, 23 October 2014

ناجائز تعلقات اور منشیات سمگلنگ کے الزام میں سعودی عرب میں ایک پاکستانی سمیت دوافرادکے سرقلم کردیے گئے ۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی قومیت کے حامل حسن غزنوی کو جزان کے شہر میں موت کی سزا دی گئی۔سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ تعلقات کے باعث خاتون حاملہ ہوگئی تھیں تاہم اس میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ حسن کا ان سے کیا رشتہ تھا یا بچے کی پیدائش واقع ہوئی یا نہیں۔دوسری جانب ایک الگ اعلامیے کے مطابق ریاض میں ایک پاکستانی شخص کو منشیات سمگل کرنے کے الزام میں موت کی سزا دے دی گئی،انہیں دارالحکومت ریاض میں سزا دی گئی تاہم مزید شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔سعودی عرب کے قوانین کے مطابق ریپ، قتل، مسلح ڈکیتی، ڈرگ سمگلنگ اور دیگر جرائم کی سزا موت ہے


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN