Monday, 20 October 2014

جدید ٹیکنالوجی خصوصاً انٹرنیٹ کا استعمال زندگی کے ہر شعبے میں عام ہوچکا ہے اور انٹرنیٹ کے ذریعے شادیوں کے بعد اب ای میل کے ذریعے طلاق کے واقعات بھی رونما ہونے لگے ہیں۔ امریکہ میں عدالت نے سعودی شہر کی امریکی بیوی کی طلاق کی درخواست پر بذریعہ ای میل طلاق کا حکم سنادیا۔ جیسکا نامی خاتون نے 10 سال قبل تعلیم کیلئے امریکہ آنے والے سعودی نوجوان سے شادی کی اور ان کے ہاں تین بیٹے پیدا ہوئے۔ سعودی شہری بیوی سے اختلافات کے بعد تینوں بیٹوں کو لے کر اپنے ملک روانہ ہوگیا جس پر بیوی نے اسے بذریعہ ای میل طلاق بھجوادی اور عدالت نے اس طلاق کو موثر قرار دے دیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا سابق شوہر اسے بچوں سے ملنے نہیں دے رہا تھا جس پر اسے مجبوراً طلاق کا فیصلہ کرنا پڑا۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابقہ خاوند سے ای میل کے علاوہ رابطے کا کوئی ذریعہ نہ تھا اس لئے طلاق کیلئے بھی ای میل کا استعمال کیا گیا۔ عدالت نے سابقہ شوہر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے ہیں اور اس کی کار بھی خاتون کی ملکیت میں دے دی ہے


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN