Sunday, 7 September 2014

اسلامی ملک مراکش میں متعددہوٹلوں اور سیاحتی مراکز نے خواتین کی سوئمنگ کے لئے اسلامی لباس، ”برکینی“ پر پابندی عائد کردی ہے۔ عرب ویب سائٹ کے مطابق یہ لباس وہ خواتین زیب تن کرتی ہیں جو سوئمنگ کے دوران اپنا سر اور جسم ڈھانپنا چاہتی ہیں تاہم متعدد ہوٹلوں نے اس کے ”خلاف آراب“ قرار دیتے ہوئے تیراکی کی خواہشمند خواتین کو مطلع کیا ہے کہ وہ عام سوئمنگ سوٹ پہنیں گیں بصورت دیگر انہیں سوئمنگ کی اجازت نہ ہوگی۔ اس مقصد کے لئے بڑے بڑے پوسٹر بھی لگادئیے گئے ہیں۔ مراکش پارلیمنٹ کے ممبر عبدالعزیز افتاتی نے شکایت موصول ہونے کے بعد وزارت ٹوارازم کو کہا ہے کہ اس طرح کے عمل کو روکا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ عمل انتہائی گھناﺅنا ہے اور کسی کو اس طرح لوگوں کی مرضی اور آزادی کے خلاف قدم اٹھانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اگر کوئی ”اسلامی لباس“ میں سوئمنگ کرنا چاہے تو اسے روکا نہیں جاسکتا


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN