Friday, 26 September 2014

ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کے مقدس فریضہ کیلئے سعودی عرب جاتے ہیں جس کی بدولت مملکت ان کی میزبانی کی دینی سعادت کے ساتھ ساتھ دنیاوی فیوض و برکات سے بھی بہرہ ور ہوتی ہے۔ سعودی معیشت دانوں کے ایک حالیہ اندازے کے مطابق رواں سال حج اور عمرہ سے مملکت کو 70 ارب سعودی ریال (تقریباً 2 کھرب پاکستانی روپے) کی آمدن حاصل ہوگی۔ ام القراءیونیورسٹی کے حج معیشت کے پروفیسر عبداللہ المرزوقی نے ”عرب نیوز“ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حج سے حاصل ہونے والی آمدنی میں اضافے کے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ”یہ اس سال حج اور عمرہ کیلئے آنے والے 90 لاکھ حاجیوں کی بدولت ہے“ انہوں نے حج اور عمرہ کے سیزن میں سعودی شہریوں کیلئے ملازمت کے زیادہ مواقع فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔ حج اور عمرہ کی خدمات فراہم کرنے والی ایک کمپنی کے منیجر خالد رمضان نے بتایا کہ حاجیوں کی آمد سے سعودی مصنوعات کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگا جس میں تحائف بھی شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس حوالہ سے سعودی عرب کی تحائف ساز کمپنیوں کو چینی کمپنیوں کی طرف سے سخت مقابلے کا بھی سامنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہتر مارکیٹنگ سے سعودی مصنوعات 80 کروڑ سعودی ریال (تقریباً 22 ارب پاکستانی روپے) تک کی آمدن حاصل کرسکتی ہےں۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN