Thursday 12 February 2015

آج کل ٹی وی پر خبریں پڑھنے کیلئے صحافتی قابلیت اور زبان میں مہارت کے علاوہ خوبصورتی کا پہلو بھی اہم سمجھا جاتا ہے مگر ایک سعودی نیوز چینل نے مبینہ طور پر اسے ہی بنیادی خصوصیت قرار دیتے ہوئے ایک خاتون کو نیوز کاسٹر بھرتی کرنے کے بعد خبریں پڑھنے سے عین پہلے یہ کہہ کر نوکری سے فارغ کردیا کہ وہ کچھ خاص حسین نہیں ہے۔ ”گلف نیوز“ نے مقامی اخبار ”مکہ“ کے حوالے سے بتایا کہ خاتون کو ابتدائی انٹرویو کے بعد ملازمت دے دی گئی تھی مگر جب وہ پہلے دن خبریں پڑھنے کیلئے پہنچیں تو ٹی وی چینل کے مالک کو ان کے خوبصورت نہ ہونے پر اعتراض پیدا ہوگیا اور اس نے انہیں فوری طور پر خبریں پڑھنے کیلئے غیر موزوں قرار دے دیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں واقع سیٹلائٹ چینل سے ان کے معاملات طےہوچکے تھے اور اس طرح نوکری سے نکالا جانا ان کے ساتھ امتیازی سلوک اور استحصال ہے۔ انہوں نے نیوز چینل کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھا دیا ہے اور عدالت نے ان کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN