Tuesday 3 February 2015

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمودنے سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزالسعودسے ملاقات میں شاہ عبداللہ کی وفات پرتعزیت کااظہارکیا۔چیئرمین جوئنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی نے ملاقات میں شاہ عبداللہ کی معاشی ترقی اورانسداددہشتگردی کی کوششوں پرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے پاکستان حکومت اورافواج کی طرف سے نیک خواہشات کاپیغام پہنچایا۔جنرل راشدمحمودنے سعودی قیادت کی آنے والے چیلنجزسے نمٹنے میں کامیابی اورخوشحالی کی خواہش کااظہارکیا۔جاری پریس ریلیزکے مطابق جنرل راشدمحمودنے سعودی شہزادہ محمودبن سلمان عبدالعزیزالسعود،وزیردفاع شہزادہ مطب بن عبداللہ ،سعودی عرب نیشنل گارڈکے کمانڈرعبدالرحمن بن علی الربائن ،نائب وزیرداخلہ اورچف آف جنرل سٹاف جنرل عبدالرحمن بن صالح بن البنیان سے بھی ملاقات کی اورپروفیشنل دلچسپی کے معاملات پرگفتگو کی ،جس میں دفاعی پیداوارمیں تعاون ایکسچینج پروگرامز،تربیت اوردونوں مسلح افواج کے مابین دوسرے شعبے شامل ہیں ۔معززین نے ابھرتی ہوئی علاقائی سیکورٹی صورتحال پربھی توجہ مرکوزکی ۔جنرل راشدنے حکومت کی طرف سے قومی ایکشن پلان کے تحت اٹھائے گئے اقدامات ،آپریشن ضرب عضب اورنئی افغان حکومت کے ساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے کی گئی کوششوں کی تفصیلات بتائی


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN