Wednesday 4 February 2015

خلیجی ممالک میں غیر ملکیوں کی ایک بہت بڑی تعداد رہائش پذیر ہے لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے اس حوالے سے قوانین سخت بنائے جارہے ہیں تاکہ معیشت میں مقامی افراد کیلئے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔ اب عرب اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق گلف کو آپریشن کونسل (جی سی سی) ایک ایسے منصوبے پر کام کررہی ہے جس کے تحت مشترکہ ڈیٹا بیس پر خلیجی ممالک میں کام کرنے والے تمام غیر ملکیوں سے متعلق معلومات دستیاب ہوں گی۔ اس منصوبے کا مقصد یہ بتایا گیا ہے کہ مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے غیر ملکیوں کا کسی بھی خلیجی ریاست میں داخلہ روکا جاسکے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کافی مشکل ہوگا اور اس کیلئے تمام ممالک کی داخلہ اور لیبر وزارتوں کی رضامندی درکار ہوگی۔ یاد رہے کہ خلیجی ممالک میں کل ورکرز کا قریباً 70 فیصد غیر ملکی ہیں۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN