Thursday 8 January 2015

سعودی وزارت خارجہ نے اس تجویز کی مخالفت نہیں کی ہے، جس کے تحت اب سعودی خواتین کو بطور سفارت کار بیرون ملک تعینات کیا جا سکے گا۔ اس امر کا اظہار سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذمہ دار نے کیا ہے۔ خواتین سفارتکاروں کی تعیناتی کی نئی تجویز کے حوالے سے وزارت خارجہ کے ترجمان اسامہ نوجالی نے کہا سعودی خواتین ضروری کوالیفیکیشن کی بنیاد پر اعلی عہدوں تک پہنچ سکیں گی۔ انہوں نے کہا وزارت کے اعلی حکام اور شوری کونسل کے ارکان آئندہ دنوں ایک اجلاس میں اس بارے میں غور کریں گے۔ نیز اس موقع پر غیر ممالک میں سعودی ملازمین کے لیے وسائل کی فراہمی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ ترجمان کے مطابق سعودی وزارت خارجہ میں خواتین کو گذشتہ دس برسوں سے مواقع دیے جا رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی خواتین اٹھارہ جنوری سے تیس جنوری تک سفارتی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے درخواستیں دے سکتی ہیں۔ یہ درخوستیں آن لائن بھی دی جا سکتی ہیں۔ تاہم ان خواتین کو تحریری اور زبانی ٹیسٹ و انٹرویو کے مراحل سے گذرنا ہوگا۔ یہ پراسس ماہ فروری کی پندرہ اور سولہ فروری کے دوران مکمل ہو گا۔ ان درخواست دینے والی گریجوایٹ خواتین کے لیے ضروری ہو گا کہ ان کی عمر تیس سال سے زائد نہ ہو اور وہ پہلے سرکاری ملازمت سے نکالی نہ گئی ہوں، کسی جرم کی بنیاد پر سزا یافتہ نہ ہوں اور ان کی شادی کسی غیر سعودی سے نہ ہوئی ہو۔


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN