Wednesday 7 January 2015

ٹی وی ”النہار“ نے دعویٰ کیا ہے

 مصری ٹی وی ”النہار“ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود یہ اہم ترین اعلان کرنے والے ہیں کہ وہ اقتدار چھوڑ رہے ہیں۔ اس خبر پر سعودی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا .
ا 
 نوے سالہ سعودی فرمانروا کو طبیعت ناساز ہونے پر دارالحکومت ریاض کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں مصری ٹی وی کے مطابق مقامی ڈاکٹروں کے علاوہ امریکی ماہرین بھی ان کی دیکھ بھال کیلئے موجود ہیں۔ وہ یکم اگست 2005ءکو مسندِ اقتدار پر جلوہ افروز ہوئے اور گزشتہ سال مارچ میں انہوں نے شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کو نائب ولی عہد مقرر کردیا تھا۔
وہ مملکت سعودی عرب کے بانی ابن سعود کے 37 بیٹوں میں سے ایک ہیں۔ ان کی چار شادیاں ہوئیں اور وہ سات بیٹوں اور 15 بیٹیوں کے باپ ہیں

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN