Wednesday 22 October 2014

سعودی عرب میں کاروباروں پر حکومتی گرفت مزید مضبوط ہونے والی ہے۔ نائب وزیر لیبر ڈاکٹر مفریح الحقبانی کا کہنا ہے کہ ان کا محکمہ ”نقلی سعودیذیشن“ ختم کرنے کے لئے کام کررہا ہے۔ لیبر محکمے کے مطابق ”نقلی سعودیذیشن“ یا ”نقلی ملازمت“ سے مراد کاروباروں کا سعودیوں کو ملازمت دینے کا کوٹہ پورا کرنے کے لئے غیر متعلقہ مقامی افراد کو ملازم ظاہر کرنا ہے۔ اس طرح معذور افراد کو ملازم ظاہر کرنا لیکن ان سے کوئی کام نہ لینا یا عورتوں سے ایسا کام لینا جو ان کے لئے مناسب نہیں یا جو سعودی نوکری چھوڑ گیا ہو حکومت کو اس بارے میں اطلاع نہ کرنا بھی اس زمرے میں آتا ہے۔ سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ سعودیوں کو زیادہ ملازمتیں مہیا کرنے کے لئے قوانین تیار کئے جارہے ہیں اور اس حوالے سے فراڈ کرنے والے کاروباروں کو پانچ سال قید اور 1 کروڑ ریال تک کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ زیر غور قوانین کے تحت خلاف ورزی کا مرتکب ہونے والے کاروبار حکومتی قرضے حاصل کرسکیں گے نہ ہی انہیں ٹھیکے دئیے جائیں گے


No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN