Saturday 5 April 2014

سعودی عرب میں پاکستان جرنلسٹ فورم کے صدر شاہد نعیم کی زیر صدارت پاکستان جرنلسٹ فورم کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین امیر محمد خان، جنرل سیکرٹری جمیل راٹھور اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بھٹو کی برسی پر بلاول بھٹو کی تقریر اور پی پی پی کے جلسے میں پاکستان کے خلاف جو ہرزہ سرائی کی گئی اس کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا دوست ملک کی جانب سے ملنے والی ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد کا منفی انداز میں پراپگنڈا کیا جارہا ہے۔ دراصل پی پی پی کے دور حکومت میں سعودی عرب ہی نہیں بلکہ دنیا کے کسی بھی ملک نے آصف علی زرداری کی منفی شہرت کی بنا پر کوئی امداد نہیں کی۔ اس لئے پی پی پی منظم طریقے سے دوست ملک کے خلاف پراپگنڈا کررہی ہے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN